ابنا: پشاور کے علاقہ ٹانک میں ہسپتال کے قریب کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شیعہ مومن ظفر حسین شہید۔ مزید معلومات کے مطابق پشاور کے شہر ٹانک میں کالعدم فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے ظفر حسین نامی ایک شیعہ مومن شہادت پا گئے ۔شہید کی نماز جنازہ اور تدفین آج صبح ادا کر دی گئی۔واضح رہے کہ پورے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے کبھی شیعہ آبادیوں پر حملہ کیا جاتا تو کبھی عام شیعہ پاکستانی شہری کو نشانہ بنایا جاتاہے اور پاکستانی ذرائع کے مطابق دہشتگردشہروں میں ایسے آزاد گھوم رہے ہیں جیسے کہ وہ ملکی مفاد میں کام کر رہے ہوں اور سیکیورٹی اداروں کو ٹس سے مس نہیں ہوتی۔
3 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396840
پشاور میں کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے ایک مومن کی شہادت واقع ہو گئی۔